عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کی تعیناتی کا معاملہ پرالیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد ( آن لائن ) عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کی تعیناتی کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کر لی ۔الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو لکھے جانیوالے خط میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور چیف کمشنر اسلام اباد سے سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دے، صوبوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کتنی قلت ہے؟ اور بیک اپ پلان بھی دیا جائے، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے چاروں چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد سے سیکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات لیکر جمع کرانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ دای ہے، الیکشن کمیشن پولنگ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہا ہے۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی نفری کی قلت پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں پولنگ ڈے پر پولیس اہلکاروں کی دستیابی رپورٹ دی جائے، صوبوں میں نفری کی قلت بارے بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Comments are closed.