آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کی تفصیلات جاری :تنخواہوں اورپنشن کی مدمیں اخراجات کوکم کیاجائیگا

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں ۔پاکستان کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنا ہوگی، مہنگائی کم کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی،پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کی معیشت کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو نئے مالی سال کے دوران بھاری بیرونی مالی ضروریات کیلئے وسائل مہیا ہونگے،

پاکستان کو 9 ماہ کے نئے پروگرام پرثابت قدمی سے عمل کرنا ہوگا، پاکستان کی جانب سے حالیہ شرح سود میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ضروری ہے،اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی پر خود مختار کام کرنے کا موقع دینا جانا ضروری ہے۔ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے ہونا چاہئے،مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا،ٹیکس ا?مدن بڑھانے کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے،مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 29.6 فیصد رہی،مالی سال 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.1 فیصد تھی،پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح محض 2.5 فیصد ہوسکتی ہے، پاکستان میں مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہوسکتی ہے،

مالی سال 2023 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد رہی،مالی سال 2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی،پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے،پاکستان کی معیشت میں قرضوں کا حجم 74.9 فیصد رہے گا، حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8.9 ارب ڈالر رہیں گے۔ رواں سال کیدوران پرائمری سرپلس401ارب روپے رکھاجائیگا،زراعت اورتعمیرات پرٹیکس ا?مدن کو بڑھایاجائیگا،توانائی کے شعبے میں سبسڈی کے اخراجات محدودکیے جائیں گے،توانائی کیشعبیکی سبسڈی بتدریج کم کی جائیگی،تنخواہوں اورپنشن کی مدمیں اخراجات کوکم کیاجائیگا،پنشن کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں گی

Comments are closed.