وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون معاشی استحکام پر شکریہ ادا کیا
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون کرکے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مدد پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔دونوں رہنماوٴں کی باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی۔امارات میں پاکستانی مزدوروں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماوٴں کا اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا
Comments are closed.