اسلام آبا د (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے منسٹر انکلیو میں پارٹی رہنماؤں اور اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔ پیر کو وہ لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچے تو انہوں نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی منسٹر انکلیو میں کچھ دیر قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور لیگل ٹیم سے بات چیت کی۔اس موقع پرسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، عطاء اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب،اعظم نذیر تارڑ، بلال کیانی اور قانونی ٹیم کے اراکین موجود تھے۔
نواز شریف نے کیسز سے متعلق قانونی امور پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے کیسز سے متعلق قانونی ٹیم کو میرٹ پر فیصلہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔بعد ازاں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری منسٹر انکلیو پہنچ گئے اور نواز شریف سے ملاقات کی ،ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے اسلام آباد کی سیاست بارے میں طارق فضل چوہدری سے متعدد سوالات کئے اور انہیں کہا کہ زیادہ محنت کریں اس بار اسلا م آباد کی تینوں نشستیں مسلم لیگ ن کو ملنی چاہیے جس پر طارق فضل چوہدری نے قائد پارٹی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کو مایوس نہیں کرینگے۔
Comments are closed.