پاکستان رہائش کیلئے سستے ترین ممالک میں شامل : وینزویلا سب سے مہنگا
اسلام آبا د(آن لائن)معاشی بحران اور ریکارڈ توڑ مہنگائی کے باوجود آج بھی پاکستان رہائش کے لئے دنیا کے سستے ترین ممالک میں شامل ہے،ورلڈ سٹیٹسٹکس ویب سائٹ نے پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دے دیا۔ٹکورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک قرار ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔اس سے قبل مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo.com نے بھی پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے رہائشیوں کے پاس معاشی مشکلات کے باوجود زندگی کی بہترسہولیات موجود ہیں۔عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے جہاں افراط زر 398% ہے۔ اسی طرح شام میں 252%،لبنان میں 139% ،ترکی میں 47.83% اورمصر میں 36.5 جبکہ پاکستان میں یہ شرح 26.89% ہے۔متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا۔حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔پاکستان کی معاشی صورتحال کے بعد مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 3.0 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ حاصل کرنا انہیں اثرات میں سے ایک ہے۔ پاکستان نے آئی ٹی اور غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔گذشتہ دو سال کے دوران ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رحجانات دیکھے گئے ہیں۔پاکستان کے بارے میں عالمی مطالعات سے حاصل ہونے والے مثبت اشاروں میں جی ڈی پی میں اضافہ، گندم کی پیداوار میں اضافہ، CPEC منصوبے اور برآمدات اور بیرونی ترسیلات شامل ہیں۔
Comments are closed.