ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاوٴنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔ عمیر اور ثناء کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔ تاہم پرستاروں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید اس فنکار جوڑے کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی ہے۔

Comments are closed.