ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارے آئین میں بھی موجود ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارے آئین میں بھی موجود ہے۔نواز شریف نے بار بار یہ کہا کہ اگر یہ معاملات جاری رہے تو ملک اگے نہیں بڑھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو آئین کا تقاضہ ہے۔ جو آئین پر یقین رکھتا ہے وہ ووٹ کی عزت پر بھی یقین رکھتا ہے۔ منشور سازی کے لیے تشکیل ذیلی کمیٹیاں دو روز میں اپنا کام مکمل کر لیں گی۔ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں منشور کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ دسمبر کے وسط تک منشور جاری کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.