الیکشن سے پہلے ملکی معاملات کا حل ڈھونڈا جائے، حل کئے بغیر الیکشن کا فائدہ نہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ملکی معاملات کا حل ڈھونڈا جائے،ملکی معاملات حل کئے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا،اپنے حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آنے سے پہلے ہی انہیں متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فیض آباد دھرنے کے دوران مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا،کل فیض آباد کمیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دوں گا،ابھی تک کوئی نوٹس ہیں ملا صرف ایک فون آیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم مجھے کوئی رکاوٹ نہیں تھی میں اپنے ہر فیصلے کو اون کرتا ہوں۔ملک سے آٹو میٹک اسلحہ ختم کرنا چاہتا تھا جو نہیں کرسکا،دباؤبرداشت کر سکتے ہوں تو عہدہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ تعلق کو اثاثہ سمجھتا ہوں، پر امید ہوں قائم رہے گا۔بلاول کوتجربہ حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔
Comments are closed.