کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی کابینہ کی جانب سے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی، وزارت قانون و انصاف کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، جس کے تحت سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں ہی ٹرائل ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذو القرنین کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، کابینہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے سائفرکیس اور 190 ملین پاونڈ کیس کے لئے عدالتوں کے قیام کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے

Comments are closed.