ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاوٴنٹس بحال

اسلام آباد ( آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام اکاوٴنٹس بحال کردیے گئے۔پی آئی اے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاوٴنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاوٴنٹس منجمد کر دیے تھے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاوٴنٹس ہیں۔

Comments are closed.