چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ ٓاڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ چھڑ گئی،چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور بہنو ں کے اختلافات سے متعلق لطیف کھوسہ اور اور بشرٰی بی بی کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی ۔ چےئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ نے چےئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے کھل کر اختلافات کا اظہار کردیا ۔آڈیو گفتگو میں بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں، تو ہماری اچھی خاصی وہاں پہ مسئلہ پڑ گیا تھا جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ اچھا ،اچھا،اچھا۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ تو جی وہاں کافی سارا ایشو کھڑا ہو گیا تھا ، میں حیران رہ گئی تھی کہ پھر میں نے زیادہ مناسب سمجھا ہی نہیں کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں،بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا جی کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہو نگے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہورہا ہے تو میں انہی کو دوں گی۔ لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ چلیں۔۔ چلیں، بہرکیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے میں نے ۔۔۔ وہ اصل میں ہوا یوں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جی اس نے ہمارے سے اتنی بدتمیزی کی کہ میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی تو میں نے ان کو آگے سے یہ کہا ۔۔ ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں؟میں نے یہ کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں میں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ زہر والی لائن کیوں لکھی ہے ؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہ اکہ آپ اس طریقے سے مت بولیں تو وہ جی کافی بولی،بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں ۔ تو میں پھر اٹھ کہ آگئی آگے سے لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ہا ہا ہا ۔۔بہر کیف۔۔ وہ پتہ نہیں ان کو کیا کیا پرابلم ہے؟بشریٰ بی بی کہتی ہیں وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا ،ان کی کھوسہ صاحب کی بیوی نے کہا کہ تم لوگ جا کہ ملو،میں نے کہا کہ ان کی آپس میں لڑائیاں ہو جائیں گی ۔ پھر میں خاموش ہو گئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بدتمیزی کرنیوالا ہوں ہی نہیں،میں نے ضرور یہ کہاہے کہ دیکھیں بار بار آپ مہربانی مت اس کو (insist)کریں مجھے آپ کرنے دیں جس طرح سے میں سمجھتا ہوں مناسب، اسی بات پہ انہوں نے کہا جی بدتمیز کی ہے ۔ بشری بی بی نے کہا کہ نہیں جی اب میں آپکو بتاتی ہوں ۔انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کیلئے گئی ہیں ، وہ کہتی ہیں یہ توہے ہی جھوٹ ہم تو گئے تھے ان سے ویسے ملنے کیلئے، ہاں آگے ان کا رویہ، انہوں نے خان کے ،خان کو کہتی ہیں ۔تمہارے بارے میں 9مئی کے حوالے سے ،سائفر کے حوالے میں اتنا برابولا۔

Comments are closed.