امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباوٴ بڑھا دیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد ہونے اور امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباوٴ بڑھا دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا سے آئی خبریں نشاندہی کرتی ہیں کہ بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معا ملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے بھارتی حکومت کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون یقینی بنائے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنماوٴں کو امریکا میں چْن چْن کر قتل کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

Comments are closed.