سپریم کورٹ نے مشرف کی درخواست انتقال کے سبب اپیل غیر موثر ہونے پر خارج کر دی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی 2013 کے انتخابات میں نااہل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست درخواست گزار کے انتقال اور اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے سبب غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی ہے۔ جمعرات کو عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست وفات پا چکے ہیں،2013 کے عام انتخابات میں نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا،2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہو چکی ہے،پرویز مشرف نے 2013 عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔عدالت عظمی نے اسمبلی کی مدت مکمل ہونے اور درخواست گزار کے انتقال کے سبب معاملہ غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔۔

Comments are closed.