ممکنہ بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان،متعلقہ ادارے الرٹ
راولپنڈی(آن لائن)ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی،واسا راولپنڈی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سول ڈیفینس کی ٹیمیں گوالمنڈی کے مقام پر پہنچ گئیں،ہیوی مشینری سے نالہ لئی اطراف میں صفائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ،ممکنہ بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قریبی آبادیوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں،شہریوں کی شکایات کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.