ممبئی (آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی منفرد فیشن سینس کی عکاسی کرتے لباس میں تصاویر نے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے دا ووگ فورسز فیشن آف انڈیا 2023 کی تقریب میں شرکت کی اور اپنی قاتلانہ اداں سے سب پر بجلیاں گرائیں۔ اداکارہ نے اس تقریب کیلئے اپنائے گئے منفرد لک کی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی جاری کیں جن میں وہ بے حد دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں تمنا میٹالِک گولڈ کوسیٹ، سیاہ میکسی اسکرٹ کے ساتھ پہنی ہوئی ہیں جبکہ اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے سیاہ ہائی ہیلز بھی پہنی ہیں۔ اداکارہ کے اس حسین لک کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین ان کے حسن اور فیشن سینس کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.