شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کاگانانکلے تھے کبھی ہم گھرسیریلیزکردیاگیا
ممبئی(آن لائن)بالی ووڈکنگ خان کی نئی میگا فلم ڈنکی کا نیا گانانکلے تھے کبھی ہم گھر سے جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق رواں سال بالی ووڈپرسپرسٹارشاہ رخ خان کی حکمرانی کاسال رہا ہے،اب ان کی اس سال کی یہ تیسری فلم آرہی ہیاس سے قبل وہ دوفلمیں انڈسٹری کودیچکیہیں،جس میں پٹھان اورجوانشامل ہے جنہوں نے بزنس کے نئے ریکارڈقائم کردیے ہیں۔فلم انڈسٹری کے ماہرین کیمطابق ڈنکی بھی کامیابی کے ریکارڈقائم کریں گی۔ڈنکی کے نئے گانے کو نامور گلوکار سونم نگم نے گایا ہے اور وہ اس سے قبل کنگ خان کے ساتھ متعدد سپر ہٹ گانے بالی وڈ انڈسٹری کو دے چکے ہیں۔گانے کو لیجنڈری کمپوزر پرتم نے موسیقی دی ہے اور اس میں چار دوستوں کی اپنے وطن سے جذباتی وابستگی کو ظاہر کیا گیا ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.