مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ سیکھا: بھارتی اداکارہ ثنا خان

ممبئی (آن لائن) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بار عمرے کے دوران معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ سیکھا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

ان دنوں مولانا طارق جمیل اپنی فیملی کے ہمراہ عْمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں موجود ہیں اور اتفاق سے بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عْمرہ ادا کرنے گئی ہوئی ہیں۔ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس نے حال ہی میں مدینہ میں مولانا طارق جمیل سے اپنے بیٹے جونیئر طارق جمیل کی ملاقات کروائی تھی جس کی ویڈیو اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اْنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو

Comments are closed.