ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور کارپوریٹ کرائم سرکل کی ناقص کارگردگی
اسلام آبا د(آن لائن)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور کارپوریٹ کرائم سرکل کی ناقص کارگردگی،ایک ماہ کے دوران اینٹی کرپشن سرکل کے عدالتوں میں 29 کیسز التواء کا شکار ہوئے
،میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں کارپوریٹ سرکل کا 4 کیسز مختلف عدالتوں میں التواء کا شکار ہوئے،نومبر کے مہینے میں ایف آئی اے کے دونوں سرکل ایک بھی چالان پیش نہ کر سکے،اینٹی کرپشن سرکل 28 جبکہ کارپوریٹ سرکل کے 4 کیسز التواء کا شکار ہوئے،نومبر کے مہینے میں اینٹی کرپشن سرکل صرف ایک کیس حتمی صورت میں داخل کر سکا،نومبر کے مہینے ایف آئی اے کے دونوں سرکل ایک بھی ملزم کو سزا نہ دلوا سکے،گزشتہ ماہ کے دوران ایف آئی اے کے 6 ملزمان بری ہوئے جبکہ ایک کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
Comments are closed.