ایف آئی اے کی کارروائی ،سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آبا د(آن لائن)ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا

،ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم عبدالغفار پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،گرفتار ملزم بہاولنگر پولیس کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Comments are closed.