علیزے گبول نے بیٹے کے ہمراہ پہلی ویڈیو شیئر کردی

کراچی (آن لائن)پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے پہلی بار اپنے مداحوں کو ننھے سے بیٹے سے ملوا دیا ۔علیزے گبول کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹے کو گود میں اٹھا کر میک اپ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اْن کا بیٹا ہر چیز میں اتنی دلچسپی لے رہا ہے کہ علیزے کے لیے میک اپ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔علیزے گبول نے مشکلوں سے میک کرنے کو اپنا پسندیدہ ترین کام قرار دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک متجسس چھوٹے بچے کے ساتھ تیار ہونا بہت مشکل ہے

Comments are closed.