عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
اسلام آباد (آن لائن) عدالت کے حکم پر سابق وزیر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔
Comments are closed.