ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا تبادلہ کردیا گیا، 3 سال کیلئے ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات
اسلام آباد (آن لائن) ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہزاد سلیم کو 3 سال کیلئے ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے
Comments are closed.