ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے ، مرتضیٰ سولنگی

کو ئٹہ ( آن لائن ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے ، شفاف انتخابات سے متعلق کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ملک بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے جائیں گے ۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

کوئٹہ میں نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ، حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال دن بدن بہترہوتی جارہی ہے، اسٹاک ایکس چینج کی حد 66ہزار سے کراس کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات وقت پر ہوں گے، اس کوئی شک نہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، عام انتخابات کی ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں،انتخابات کے وقت ہر سیاسی جماعت اپنے حصے کی سیاست کرتی ہے۔سیاسی کلچر میں مظلوم اور شکایت کرنے والے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ اور ایک دوسرے کو طعنے بھی دے رہی ہیں لیکن ایک دوسرے پرالزام تراشی میں نگران حکومت اپناحصہ نہیں ڈالیگی۔نگران حکومت آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کیلیئے پر عزم ہے ، صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر عام انتخابات کرائیں گے ،نگران حکومت کے اختیارات اور مدت محدود ہے ، مسائل اور مشکلات ہیں، الیکشن کمیشن سے تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔۔نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اب تک کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کرنٹ افئیرز پروگراموں میں پی ٹی آئی کے نمائندے موجود ہوتے ہیں۔جو بھی اپنے مقدمات پر جیلوں میں ہیں ان سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے تھے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ میں پاکستان کا کیس ہی نہیں ہے تو آج ہی بلومبرگ کی رپورٹ ہے کہ 11 جنوری کو ان کا اجلاس پاکستان کے ایجنڈے پر ہے تو ہمیں خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جو میری ملاقات تھی پاکستان ٹیلیویژن کے ساتھ وہ بولان چینل چینل جو ہے اس کے حوالے سے ہمارے پاس کافی شکایتیں تھی کیونکہ وہ ٹیرسٹئیل برادکاسٹنگ جس کو کہتے ہیں، انٹینا سے عام آدمی دور دراز علاقوں میں دیکھ سکے، اس ھوالے سے گفتگو ہوئی۔

Comments are closed.