غزہ جنگ بارے اسرائیلی دعووٴں اور زمینی حقائق میں بہت فرق ہے، بلنکن کا اعتراف

واشنگٹن (آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اسرائیلی دعووٴں اور زمینی حقائق میں بہت فرق ہے

، اسرائیل شہریوں کا تحفظ ہر ممکن طور پر یقینی بنائے۔غیرملکی خبررساں ادا رے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ضروری ہے۔ایک طرف غزہ پر امریکی بم اور اسلحہ وحشیانہ طور پر استعمال ہورہا۔انسانی اور عالمی قوانین کی بری طرح خلاف ورزی ہورہی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہیکہ امریکا سے زیادہ کوئی ملک بھی غزہ کے شہریوں کے درد کا مداوا نہیں کررہا۔کسی ملک نے یرغمالیوں کو چھڑا نے کیلئے امریکا سیزیادہ کوششیں نہیں کیں۔

Comments are closed.