امیشاپٹیل فلم ہتک میں پولیس افسرکاکردارنبھائیں گی

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈاداکارہ امیشاپٹیل فلمہتکمیں پولیس افسرکاکردارنبھائیں گی۔تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے2023 بہترین سال رہا اور ان کی فلمغدر2 نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم ہتک کیلئے کمر کس لی ہے اور اس میں وہ ایک دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اجے شرما ہیں اور نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری2024 سے ہوجائے گا۔واضح رہیکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد اداکاراوں نے فلموں میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جن میں رانی مکھرجی اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔ہتک کی شوٹنگ راجستھان اور شمالی انڈیا کے کچھ علاقوں میں کی جائے گی اور فلم کا آفیشل اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

Comments are closed.