بلاول کو ان کے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں، جاوید لطیف
شیخوپورہ(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نوازشریف کو آخری امید سمجھ کر ووٹ دیں گے‘ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے، بلاول کو ان کے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں۔ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے، جب آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم بھی جواب دیں گے، بلاول کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کر دیتے ہیں، پیپلز پارٹی نے 15 سالہ اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن لڑنا ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر لڑے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلیئنگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی
، حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت سیاسی نہیں دہشت گرد ہے، مسلم لیگ ن کو ابھی تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔صادق و امین کا لقب لینے والے شخص کی سیاست 4سال بعد کھوکھلی ہوگئی، جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی الیکشن میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں، پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد ہے نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، عوام نواز شریف کو پاکستان کی آخری امید سمجھ رہے ہیں، نواز شریف کو انصاف بہت سست روی سے مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی پیشیاں بھگتی ہیں نوازشریف کو 8سال بعدبڑی سست روی سے انصاف دیا جا رہا ہے سزا دے کر کہا گیا پرائم منسٹرہاوٴس خالی کردو۔جاوید لطیف نے کہا کہ انتقام لینے والے اندھے ہوچکے تھے ہمیں نکالنے کے بعدپاکستان کی کیا بھلائی ہوئی، 45سال بعد آج ذوالفقاربھٹو کی پھانسی پر کیس شروع ہونیجارہاہے نواز شریف لاڈلہ نہیں تھا اس لئے سزادی گئی۔ جاویدلطیف نے کہا کہ آئین قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا ووٹ کوعزت دینے کا مقصد عوام کی ترجیحات ہیں، چوہدری شجاعت سے نواز شریف کے دیرینہ تعلقات ہیں پنجاب کے سوا چھوٹے صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.