8 فروری کو برفباری کی پیشگوئی، الیکشن 3 سے 4 ہفتے کیلئے ملتوی کئے جائیں، امیر مقام
مالاکنڈ(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شدید برف باری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے، الیکشن 3 سے 4 ہفتے کیلئے ملتوی کئے جائیں۔ امیر مقام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہیں مسلم لیگ ن کی ٹیم قابل لوگوں پر مشتمل ہے
، نوازشریف نے ملک سے لوڈشیدنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، 2017ء کے بعد ملک کے حالات خراب ہوئے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو کیا دیا؟امیر مقام نے کہا کہ ہماری مخلوط حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اگر ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا ہے تو نوازشریف کا آنا ضروری ہے، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، پرویز خٹک خواب دیکھ رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مجھ پر کئی خودکش حملے ہوئے مگر عوام کے درمیان ہوں، تمام اضلاع کی تنظیموں کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا ہے، سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے فرزند محمدنعیم خان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.