نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ کے فائنل میں اعظم خان کا حیران کن کیچ

کراچی (آن لائن) نیشنل ٹی ٹونٹی کے فائنل میں کراچی وائٹس کے اعظم خان نے ناقابل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

کراچی کے نیشنل ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں وائٹس کے وکٹ کیپر اعظم خان نے بھاگتے ہوئے شاندار کیچ لے کر ٹیم کو اہم وکٹ دلوائی۔اعظم خان کو بھاری بھرکم جسامت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انہوں نے دوڑتے ہوئے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ کر فٹنس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔فائنل میں ایبٹ آباد کے خلاف اعظم خان کے ناقابل یقین کیچ پر ساتھی کھلاڑیوں سمیت شائقین نے بھی بھرپور داد دی جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے ان کی کامیاب کوشش کو خوب سراہا ہے۔

Comments are closed.