گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ، حماس کا اعلان

غزہ(آن لائن )فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اْنہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، ہم نے غزہ میں اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، اسی دوران 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاو?نٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع کی سربراہ نے 2 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجیوں کے معذور ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے کہا کہ ہمارے کئی فوجی شدید نفسیاتی دباوٴ کا شکار ہیں اوران کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ کئی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے کہا کہ ہمارے کئی فوجیوں کو شدید اندرونی زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے اْن کے اعضا شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد فوجیوں کے ہاتھ اور پا ؤ ں بھی کاٹنے پڑے ہیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ہمارے فوجیوں کو کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جیسا اب کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments are closed.