پی ٹی آئی کا ملک دشمنی کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا: آئی ایم ایف کا 3ارب ڈالر کا قرضہ رکوانے کے مطالبات سامنے آئے ہیں
واشنگٹن (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کا ملک دشمنی کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان کےلئے آئی ایم ایف کا 3ارب ڈالر کا قرضہ رکوانے کے مطالبات سامنے آئے ہیں تاکہ ملک ڈیفالٹ کر جائے اور اسے پابندیوں کا سامنا کرناپڑے کیونکہ چئیرمین پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں ہیں ۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی امریکہ کے ایک رہنماء کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ امریکی اراکین کانگریس سے شکایت کررہے ہیں کہ کیوں امریکہ نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدے کو نہیں روکا ؟۔
ویڈیو میں انکا کہنا تھا تین ارب ڈالر کی رقم سے پاکستان کے موجودہ حکمران انتخابات میں دھاندلی کرینگے ۔امریکہ کو پاکستان کے عوام کے ساتھ تعلقات رکھنے چاہئیں اور پاکستان کے عوام عمرا ن خان کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ اس طرح کے بیانات سے پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے ،اس پر پابندیاں عائد ہوں وہ بھی صر ف اس لئے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے وزیرا عظم نہیں ہیں ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“اور بھارتی لابی نے بھی حتی کہ ایسا خواب نہیں دیکھا ہوگا۔
یہ انتہائی افسوسنا ک عمل ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا گیا ہے ۔سیاست اور قومی مفادات میں یہ فرق ہے ۔پی ٹی آئی کے حامیوں کے ذریعے اب امریکہ میں تمام پاکستان مخالف قوتیں لابی کررہی ہیں ۔آئی ایم ایف کا قرضہ نہ ملنے کا مطلب ہوگا پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور یہ دشمنوںکےلئے جیت ہوگی ۔اس طرح سے ٹی آئی پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے ۔
Comments are closed.