پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (آن لائن) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلاج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کامیابی کا تناسب 80 اعشاریہ 28 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74 اعشاریہ 57 فیصد رہا۔سرکاری تعلیمی اداروں میں کامیاب طلبہ کا تناسب 73 اعشاریہ 49 فیصد رہا،جبکہ نجی اسکولز میں کامیاب طلبہ کا تناسب 89 اعشاریہ 76 فیصد رہا۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74 اعشاریہ 57 فیصد رہا،راولپنڈی تعلمیی بورڈ میں مجموعی کامیاب کا تناسب 72 اعشاریہ 2 فیصد رہا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 80 اعشاریہ 82 فیصد رہا،جبکہ ساہیوال بورڈ کا امتحان میں کامیابی کا تناسب 78 اعشاریہ 76 فیصد رہا۔اس کے علاوہ ملتان بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تباسب 85 فیصد رہا۔ لاہور میں میٹرک کے سالانہ نتائج کے حوالے سے اسپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آقا علی عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا،پریس کانفرنس میں کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور سیکرٹری بشریٰ بی بی بھی ہمراہ تھے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 30 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں 1 لاکھ 72 امیدوار کامیاب جبکہ 57 ہزار کے قریب طلبہ فیل ہوئے۔اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں 1 لاکھ 94 ہزار 527 امیدوار نے شرکت کی تھی، کنٹرول امتحانات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 214 امیدوار کامیاب قرار پائے،امتحانات میں 37 ہزار 313 امیدوار فیل ہوئے۔ یاد رہے کہ میٹرک کے طلبہ نتائج کیلئے اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کے بورڈز کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Comments are closed.