معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے

راولپنڈی:معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے، تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات کی بدولت انھیں بانی کشمیر اور غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔سردار ابراہیم خان 22 اپریل 1915ء کو ضلع پونچھ کے علاقے کوٹ مٹے خان میں پیدا ہوئے، اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے، یونیورسٹی آف لندن اور لنکنز ان سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، 1946ء میں جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 19 جولائی 1947ء کو اپنی رہائشگاہ پر جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی، 24 اکتوبر 1947ء کو پونچھ بغاوت کے دوران مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کو عبرتناک شکست دے کر آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی، 1948 ء میں آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے، سردار ابراہیم خان دوران حیات چار مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے، 31 جولائی 2003 ء کو 88 برس کی عمر میں انتقال اور اپنے آبائی گاؤں کوٹ مٹے خان میں مدفون کیے گئے ، تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات کی بدولت انھیں بانی کشمیر اور غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.