رنبیر کپور نے خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ سے بے تکلفی کی حد پار کردی

ممبئی (آن لائن) دنیا بھر میں کمائی کے ریکارڈ توڑنے والی بالی ووڈ فلم اینیمل کے مرکزی کرداروں بوبی دیول اور رنبیر کپور نے خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ بے تکلفی کی حد پار کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اینیمل کی کاسٹ کو پرائیویٹ جیٹ میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران گیتا چھتری نامی ایک بلاگر اور فلائٹ اٹینڈنٹ نے اداکاروں سے آٹو گراف مانگا۔جس پر رنبیر کپور اور بوبی دیول نے فضائی میزبان کی شرٹ پر دستخط کر ڈالے۔صرف مرد اداکار ہی نہیں بلکہ اداکارہ رشمیکا مندنا نے بھی فضائی میزبان کی شرٹ کے کف پر آٹوگراف دیا۔اس تمام واقعے کی ویڈیو گیتا چھتری نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ڈالی جو فورا وائرل ہوگئی۔

Comments are closed.