پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابات کی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، بلاول بھٹو زرداری کی رواں ہفتے لاہور آمد کے بعد سیاسی سر گرمیوں میں مزید تیزی لائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں امیدوار سامنے نہ آئیں وہاں عہدیدارالیکشن لڑیں اور ایک ہفتے میں تمام حلقوں سے امیدوار فائنل کیے جائیں گے۔دوسری جانب بلاول بھٹو کی رواں ہفتے لاہورآمد پر صوبائی تنظیموں سے مزید مشاورت کریں گے اور اس موقع پر (ن) لیگی ٹکٹ سے محروم امیدواروں سے رابطوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی

Comments are closed.