مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع شاہد خاقان عباسی کے مطابق انہوں نے الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے کسی ورکر کوٹکٹ دی تو حمایت کروں گا۔ اس کے علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں نہیں جاوٴں گا، الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں

Comments are closed.