سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں صدر آصف زرداری سے ملاقات میں حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین موجود تھے صدر آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

Comments are closed.