اسلام آبا د(آن لائن)دنیا بھر کے مختلف جیلوں 14000 پاکستان قید ہے جن میں 58 فیصد متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مختلف الزامات میں جیل کاٹ رہے ہیں، 2010 سے 2023 کے درمیان 183 پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک پھانسی دی گئی۔ جسٹس پروجیکٹ پاکستان نے تفصیلات جاری کردی۔جے پی پی نے دنیا بھر کے مختلف جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کردی۔دسمبر 2023 تک کم از کم 5,292 پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں قید ہیں جن میں 235 افراد منشیات کے الزامات میں جیل میں ہیں 48 پاکستانیوں کو چوری/ڈکیتی کے الزامات میں یو اے ای میں قید کیا گیا ہے جبکہ 46 کو ‘غیر اخلاقی سرگرمیوں’ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے 21 اور 13 کو بالترتیب قتل اور عصمت دری کے الزام میں قید کیا گیا ہے
، گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں قیدیوں کی تعداد تقریبا 1,600 تھی جبکہ اس سال دسمبر یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد بتدریج بڑھ کر 5,292 ہو گئی۔سعودی عرب کی جیلوں میں کم از کم 3100 پاکستانی شہری رہائش قید ہیں جن میں سے 691 منشیات کے جرم میں گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 180 افراد چوری اور ڈکیتی کے الزامات پر سعودی جیل میں قید ہیں.21 پاکستانیوں کو ‘ٹریفک واقعات’ کے دوران سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا ہے58 افراد مالی جرائم کے الزام میں سعودی عرب میں جیل کاٹ رہے ہیں گذشتہ سال سے سعودی عرب میں مجموعی طور پر 7 پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی ہے ،یونان میں 811 پاکستانی شہری قید ہیں۔ 683 پاکستانی شہریوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر ہندوستان میں جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ عراق میں 672 پاکستانی شہری جیل میں قید ہیں اٹلی میں اس وقت 586 پاکستانی شہری قتل ، عصمت دری ، منشیات کی اسمگلنگ اور مالی جرائم کے الزام میں جیل میں ہیں جبکہ عمان کی جیلوں میں 540 پاکستانی قیدی ہیں۔
Comments are closed.