بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس میں اب تک کارروائی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے کر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بری کیا جائے، 23نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کیخلاف ہماری درخواست مسترد کی ، ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون میں لفظ "شکایت”کی تشریح واضح ہے،پولیس افسر کی رپورٹ کا ذکر نہیں ، کریمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (h) میں بھی لفظ (شکایت)کو واضح کیا گیا ، قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لا ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنایا ضروری ہے
Comments are closed.