فیض آباد دھرنا کمیشن کی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو بلانے کی تیاری
اسلام آباد ( آن لائن)فیض آباد دھرنا کمیشن نے انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو بلانے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے لیے سولنامہ تیارکرلیا اور کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔
Comments are closed.