احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر قریب سے فائرنگ ،ملزم گرفتار
راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر قریب سے فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹریفک جام ہوگیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر فائرنگ تھانہ ائیر پورٹ کی حدود ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.