اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں 46,47,48 کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ
اسلا م آباد ( آن لائن ) اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں 46,47,48 کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفس میں کاغذات نامزدگی جاری اور وصول کرنے کے لیے بدھ کا وقت ختم ہوگیا
، اسلام آباد کی تین نشستوں کے لیے مزید 83 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔مجموعی طور پر ابتک 165 اْمیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں جبکہ گزشتہ روز ان تین نشستوں سے 82افراد نے کاغذات حاصل کیے ۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 46کے لیے 64افراد نے فارم حاصل کئے این اے 47 کے لئے 61 افراد نے فارم حاصل کئے جبکہ این اے 48 کے لئے 40 افراد نے فارم کا اجراء ہوا۔آج راجہ خرم نواز، سید ظفر علی شاہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ذیشان نقوی، ملک نور اعوان اور کاشف چوہدری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
Comments are closed.