شاہ رخ اور سلمان خان دونوں سے بہت متاثر ہوں، وکی کوشل

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار سلمان خان کو حقیقی سٹارز قرار دے دیا۔ فلمی دنیا میں سٹارز کی حیثیت حاصل کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بہت متاثر ہیں۔حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے اپنے بارے میں سٹار کی حیثیت حاصل ہونے کے حوالے سے انتہائی عاجزانہ انداز میں غیر یقینی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وکی کوشل کی گزشتہ ماہ فلم ”ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے“ ریلیز ہوئی ہے

Comments are closed.