بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لانگ مارچ اورگرفتاریاں،اسلام آباد پولیسکی رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لانگ مارچ اورگرفتاریاں سے متعلق اسلام آبا دپولیس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے
جس کے مطابق احتجاجی مظاہرین سے پولیس افسران کی جانب سے سات گھنٹے تک مذاکرات کئے گئے اورمطاہرین کو ایف نائن پارک میں بھی احتجاج ریکارڈ کرانے کی آپشن دی گئی لیکن مظاہرین نے تمام تجاویز کو مسترد کر دیا،مظاہرین نے رات گئے نیشنل پریس کلب کے سامنے دونوں اطراف سے شاہراہوں کو بند کیا گیااورمظاہرین ریڈ زون میں میریٹ گیٹ کی طرف بڑھنے لگے جس پر پولیس نے ایکشن لیامظاہرین کے خلاف آنسو گیس شیل کا استعمال کیا گیا،بلوچ مظاہرین میں سے 285 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔ مظاہرین کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں مقدمات درج کئے گئے ،رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے 26نمبر چونگی پر پولیس پر پتھراوٴ کیا،جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران اور 13مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے گرفتار خواتین کو رہا کردیا،دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ احتجاج کا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ شاہراہیں اور راستے بند کئے جائیں ،بلوچ دوست ہوں یا پنجابی معاملات مذاکرات،نظم و ضبط اور تنظیم سے ہی حل ہونگے
Comments are closed.