بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات
اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر اعظم کی قائم کردہ تین رکنی وزارتی کمیٹی نے بلوچ یکجہتی مارچ میں خواتین شرکاء سے مذاکرات کئے ہیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اسلام آباد کے ویمن تھانے میں مداکرات کئے ہیں ۔کمیٹی ارکان نے انکے مطالبات اور مشکلات سنیں اور انکے تمام قانونی و جائز مطالبات کوحل او ر تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے نگران وزیراعظم انوار الحق نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے مذاکرات کیلئے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کی ہے ۔وزارتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد جبکہ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور جمال شاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔
Comments are closed.