مسلم لیگ (ن) کابھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا مطالبہ
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا
۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے بڑی تعداد میں دستاویزات درکار ہوتی ہیں، درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا ء پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔
Comments are closed.