2018میں لاڈلہ کہہ کر مسلط کیا گیا، اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جارہاہے،مریم اورنگزیب

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018میں لاڈلہ کہہ کر مسلط کیا گیا اور اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جارہاہے لیکن یہ تماشہ بہت ہو گیا ہے اب پاکستان کے عوام جاگ رہے ہیں ،لاڈلے اور معصوم کے لئے تبھی کام ہوتا ہے جب وہ ہارنے لگتا ہے ،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے پہلے کہا میری حکومت کے خلاف سازش ہوئی ،یہ جنرل (ر) باجوہ تک پہنچی لیکن بند کمرے میں انہیں ہی توسیع کی پیشکش بھی کی ، محسن نقوی ، نواز شریف اور شہباز شریف سے ہوتے ہوئے اس نے کئی روٹ بدلے ،تم معیشت تباہ کر دو، لوگوں کا روزگار چھین لو ، خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دو ،جناح ہاؤس جلا دو لیکن تم پھر بھی معصوم ہو ۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے بندے کمرے میں کہا سائفر سے کھیلنا ہے اس پر سیاست کرنی ہے ، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مسئلہ ہے ، لفافے میں کچھ نہیں تھا صرف بند لفافہ لہرایا گیا ، اگر اس میں سازش ہوتی ہے تو جو بھانڈ تھا وہ سامنے لاتا ۔ پہلے اسے لاڈلہ کہہ کر اور آرٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا جبکہ تین دفعہ کے منتخب وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹا کر جیل ڈالا گیا ، اسے سسیلین مافیا ،گاڈ فادر کہا گیا ، لاڈلے کو لانے کے لئے آرٹی ایس کو بٹھانا پڑا ، جب عوام نواز شریف کو ووٹ دے رہے تھے اس کو ووٹ ڈلوانے کے لئے آرٹی ایس کو بٹھایا گیا ۔ جب اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد آئی تو سائفر کا لفافہ نکالا گیا اور غیر آئینی طو رپر اسمبلی تڑوائی گئی ، وزراء سے آئین تڑوایا گیا اور یہ مصوم شخص ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا ۔ آئین میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے درج ہے یہ کوئی سازش نہیں ہوتی ہے، لیکن معصوم نے کاغذ لہرایا اورخارجہ پالیسی کوداؤ پر لگا دیا، اس نے نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی ، اگر سازش تھی تو پڑھ کر سناتا کہ سائفر میں یہ لکھا ہے ،میری حکومت کے خلاف سازش ہے ، آپ وزیر اعظم تھے آپ کے پاس طاقت تھی،یہ معصومیت ہے ۔ ملک کے ساتھ کھیل کھیلو ،معیشت سے کھیلو ،لوگوں سے روزگار سے کھیلو،190ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ کابینہ میں لہراؤ اور کھا جاؤ اور معصوم ہو ،اربوں کی منی لانڈرنگ کرو اور تم معصوم ہو ،الیکشن کمیشن تم سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا پوچھے تو تم کہو تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا،9مئی کو شہداء کی یادگاروں کو ٹھوکریں مارو اور یہ معصوم ہے، رینجرز ،پولیس کی گاڑیاں جلا دو ، نوجوانوں کو پیٹرول بم کی تیاری کی تربیت داور تم معصوم ہو ، ہسپتال ،سکول اور مسجد جلا دو ، جناح ہاؤس جلا دو ،میٹرو جلا دو لیکن معصوم ہو ۔ یہ معصوم اور لاڈلہ اس لئے ہے اسے سپریم کورٹ میں گڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک کہا جاتا ہے ،ججز گیٹ سے مرسٹڈیز میں لایا جاتا ہے اور یہ اسی لئے معصوم بنتا ہے ، توشہ خانہ میں خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ دو ، القادر ٹرسٹ بنا لو یہ معصوم ہے ۔پہلے اسے لاڈلہ کہہ کر مسلط کیا گیا اور اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جارہاہے ، حقیقت میں تو سسیلین مافیا ،گاڈ فادر اورسیاسی دہشتگرد کا سرٹیفکیٹ اسے ملنا چاہیے لیکن یہ معصوم ہے

۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمیننے سائفر کی سازش کر کے ملک سے غداری کی ہے آپ کو جواب دینا پڑے گا،خزانے پر 190ملین پاؤنڈ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا ، ریاست پر چڑھائی کی ۔ کیپٹل ہل کا فیصلہ تو آپ نے سن لیا ہے ۔جہاں آئین و قانون ہوتا ہے وہاں پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا ملتی ہے لیکن جو ریاست پر حملہ آور ہوتے ہیں وہ معصوم ہیں ، جس نے سپیکر سے آئین شکنی کرائی ، وزراء سے آئین تڑوایا اسے معصومیت کا لبادہ اوڑھا دیا گیا ،جب مرضی لاڈلہ اور جب مرضی معصوم بنا دو کیا آپ نے عوام کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے ، عوام بھیڑبکریاں ہیں۔نواز شریف کے خلاف جو جعلی مقدما ت تھے ان کا ہائیکورٹ کے اند رجنازہ نکلا ہے ایک گھنٹے میں سارے جعلی کیسز کھڑکی سے باہر گئے۔کیونکہ ان جعلی مقدمات کے لئے ہیروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنتی تھی، صندوق بھر بھر کر جاتے تھے ان سب چیزوں کے باوجود نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے اور انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا ۔لاڈلے اور معصوم کے ثبوت سب کے سامنے ہیں،بند لفافہ 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ بن جاتا ہے ، سائفر سازش بن جاتی ہے ، اس پر آڈیو لیکس بھی آ گئی ہے کہ سائفر سے کھیلنا ہے ۔ 2018میں لاڈلہ کہہ کر مسلط کیا اور اب معصوم بنا کر مسلط کیا جارہا ہے لیکن یہ نہیں چلے گا ،پاکستان کی عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے ،عوام دیکھ رہے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ،ایک شخص جیل میں ہے اس پر سنگین الزامات اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اسے اپنا جواب دینا پڑے گا ،عوام کا پیسہ ہے اس سے القادر ٹرسٹ نہیں بن سکتا ، پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھیاں نہیں لی جا سکتی ، یہ شخص سائفر کے ذریعے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہوا ہے ، یہ ملک کے خلاف سازش کرانا ہے

۔ 190ملین پاؤنڈ کا پوچھا جائے تو کہتا ہے کابینہ کا فیصلہ تھا، کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا لیکن شبیر تو سب کچھ دیکھ رہاہے ۔عوام اب بیوقوف بننے والے نہیں ہیں، انہیں سستی روٹی ،گیس ،بجلی چاہیے ، ملک کی ترقی چاہیے دہشتگردی کا خاتمہ چاہیے ، مفت دوائی اسی طرح چاہیے جس طرح مسلم لیگ ن کے دور میں ملتی تھی۔ عوام اب لاڈلے اور معصوم کا حساب اور احتساب چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلہ جب ہار رہا ہوتا ہے تو اس وقت یہ کام ہوتا ہے ، جب لاڈلے اور معصوم کی ہار نظر آرہی ہوتی ہے تب ہی آرٹی ایس بیٹھتا ہے ۔لیکن اب پاکستان کے عوام جاگ رہے ہیں ،یہ تماسہ بہت ہو گیا ہے ، عوام چاہتے ہیں اب وہ قیادت آئے جو ملک کو مشکلات سے نکالے، لاڈلے اور معصوم کے سرٹیفکیٹوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ عوام سب جانتے ہیں اور جاگ رہے ہیں۔عوام شیر پر مہر لگا کر فیصلہ کرے گی کہ انہیں کس قسم کی قیادت چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی چیخیں اس لئے نکلتی ہیں کیونکہ انہیں اب اس طرح کی سہولت کاری میسر نہیں ،آج 2018 بلکہ 8فروری کو 2024ہوگا جب لوگ شیر کو جتوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق لاڈلے کا بیانیہ بنایا جارہاہے لیکن نیازی جیسے لاڈلے کو لاکر ملکی ترقی چھینی نہیں جا سکتی،آٹھ فروری کو الیکشن تاخیر کا ابہام پی ٹی آئی پھیلا رہی ہے، نواز شریف آٹھ فروری کو الیکشن لڑیں گے۔

Comments are closed.