سائفر کیس ۔۔اعظم خان سائفر بھیجنے والے سابق سفیر اسد مجید سمیت تمام اہم گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیے
اسلام آباد(آن لائن) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سائفر بھیجنے والے سابق سفیر اسد مجید سمیت تمام اہم گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیے۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی اوپن ٹرائل سماعت کی۔۔جس میں اہم گواہوں اعظم خان اور اسد مجید نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی ،ان کی کی اہلیہ اور بہنیں، شاہ محمود قریشی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔۔سماعت کے دوران سیکرٹری وزارت داخلہ آفتاب احمد خان، سابقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ آوید ارشاد، اسسٹنٹ سائفر آپریشن نعمان اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروائے۔سماعت شروع ہونے سے قبل استغاثہ کے 22 گواہان اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جن میں اعظم خان،سہیل محمود،اسد مجید ، شمعون عباس،آفتاب اکبر درانی ، عدنان ارشد، شجاعت، افضل، جاوید، عبدالجبار ، عبید ارشاد بھٹی، فیصل نیاز، نعمان اللہ، ساجدمحمود اور محمد نعمان و دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.