طبی معائنے کے بعد پرویز الہٰی سخت سیکیورٹی میں ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل
راولپنڈی(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( ار ائی سی) میں تفصیلی طبی معائنہ کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس نے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن ہے، ہو سکتا ہے کہ انہیں کچھ مزید ٹیسٹ کروانے کیلئے دوبارہ ہسپتال آنا پڑے۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔
Comments are closed.