جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

اسلام آباد(آن لائن )جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں، انہوں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں خیال رہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت وکلاء اور کارکن بھی ان کیساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جس باعث وہ ا?ج پھر ا?ر او ا?فس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئیں

Comments are closed.