اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج (جمعرات ) کے روز تمام مقدمات ڈی لسٹ کردئیے گئے ۔ سپریم کورٹ پاکستان میں آج کسی مقدمہ کی سماعت نہیں ہوگی ۔رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ۔قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی
Comments are closed.